لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے ڈرون حملے‘ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کا خاتمہ لیگی حکومت کیلئے بڑے چیلنج ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں وعدے تو بہت کئے اب ان کو پورا بھی کرنا ہو گا۔ پیپلز پارٹی ختم ہوئی ہے اور نہ ہی اسے کوئی ختم کر سکتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران چوہدری اعتزاز احسن نے کہا عام انتخابات میں شکست کے بعد پیپلز پارٹی مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کر رہی ہے ۔