گیس کی قیمت میں اضافے کا فارمولہ اگلی حکومت کے حوالے کیا جائیگا: نگران وزیر پٹرولیم

گیس کی قیمت میں اضافے کا فارمولہ اگلی حکومت کے حوالے کیا جائیگا: نگران وزیر پٹرولیم

Jun 03, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) نگران وزیر پٹرولیم سہیل وجاہت صدیقی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فارمولہ تیار کر لیا جو آئندہ حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔ قدرتی گیس ایک سونا ہے جس کو پیتل کے بھاﺅ بیچا جا رہا ہے۔ فارمولے میں ہر سیکٹر کیلئے گیس کی قیمتیں متبادل فیول کی بنیاد پر نکالی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں نگران وفاقی حکومت نے نومنتخب حکومت کو بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے تمام سی این جی سٹیشنز کی گیس سپلائی پاور سیکٹر کی طرف موڑنے کی تجویز دےدی۔ نگران وزیر پیٹرولیم سہیل وجاہت صدیقی نے صحافیوں سے ملاقات میں کہا کہ ملک میں جاری بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ملک بھر کے سی این جی سٹیشنز کی بندش ہی ایک دستیاب آپشن ہے۔ سی این جی سیکٹر کی گیس پاور سیکٹر کو فراہم کرکے تین ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔ نگران حکومت نے بحران پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے،، اب نو منتخب حکومت کو چند مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔
نگران وزیر پٹرولیم

مزیدخبریں