نوازشریف کی قیادت میں کام کرنا سعادت ہے: کامران مائیکل، اقبال سندھو

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر کامران مائیکل اورمسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ملک وقوم کی خدمت کرنا ایک سعادت ہے۔ میاں نواز شریف بحیثیت وزیراعظم نہیں بلکہ ایک نجات دہندہ کے طور پر پاکستان کی کایا پلٹ دیں گے۔ دوران جیل اورجلاوطنی میاں نوازشریف اپنے وطن اور ہم وطنوں کی حالت زار دیکھ دیکھ کر خون کے آنسو رویا کرتے تھے، اب وہ پاکستانیوں کی محرومیوں کا مداوا کریں گے۔ میاں نوازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے سے پاکستان میں تعمیروترقی کاشاندارسفروہیں سے شروع ہو گا جہاں 12اکتوبر 99ءکی شام سے رکا ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن