پاکستان دوسرا وارم اپ میچ آج جنوبی اافریقہ کیخلاف کھیلے گا‘ قومی ٹیم خامیاں دور کر کے عوامی توقعات پر پورا اترے گی : نوید اکرم

پاکستان دوسرا وارم اپ میچ آج جنوبی اافریقہ کیخلاف کھیلے گا‘ قومی ٹیم خامیاں دور کر کے عوامی توقعات پر پورا اترے گی : نوید اکرم

لندن(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر نوید اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ چیمپئنزٹرافی کے میچ اعصاب شکن ہوں گے۔ تمام کھلاڑی شاندارپرفارمنس کے لئے پرعزم ہیں۔لندن میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ دورہ آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ پربارش کی مداخلت کے باعث ٹیم کی چھ جون سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کی تیاریاں متاثر ہوئیں۔پاکستان ٹیم مینجر کےمطابق موسم کی شدتوں کے باوجود کھلاڑی پوری لگن اور تندہی سے ٹریننگ سیشنزمیں شرکت کررہے ہیں تاکہ تکنیکی خامیوں پرقابو پاکرچیمپئنزٹرافی میں عوامی توقعات پر پورااترا جاسکے۔نوید چیمہ نے مزید بتایا کہ نئے بیٹنگ کوچ ووڈ ہل کےساتھ پلیئرزکی اچھی ورکنگ ریلیشن شپ دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ پاکستانی بلے بازبھی انکی رہنمائی میں اپنی غلطیوں کو درست کرنے کی پوری کوششوں میں مصروف ہیں۔ٹیم مینجرکے مطابق، اسکواڈ نے تربیتی سیشن میں حصہ لیا، دن کے دوسرے حصے میں لڑکوں کاویڈیوانالسٹ کےساتھ سیشن ہوگا۔نوید چیمہ کے مطابق، پیرکوجنوبی افریقہ کے خلاف میچ گرین شرٹس کے لئے ایک بڑا امتحان ہے جس میں کامیابی کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستانی شاہینوں کو بے حد اہم خود اعتمادی حاصل ہوگی۔ چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان کا وارم اپ میچ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...