سلیکشن کمیٹی نے اعتماد کیا تو انتخاب کو درست ثابت کروں گا : محمد ارشاد

سلیکشن کمیٹی نے اعتماد کیا تو انتخاب کو درست ثابت کروں گا : محمد ارشاد

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈومیسٹک کرکٹ میں تیز ترین گیند بازی کا مظاہرہ کرنے والے محمد ارشاد کا کہنا ہے کہ ایک موقع ملنے کا منتظر ہوں، اپنے انتخاب کو درست ثابت کرنے کی کوشش کرونگا۔ خصوصی گفتگو میں نوجوان فاسٹ باولر نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک سیزن کے لیے بھرپور تیاری میں مصروف ہوں انشااﷲ اچھے رزلٹ ملیں گے۔ گذشتہ ڈومیسٹک سیزن کے 7 میچوں میں 31 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ حال میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور مشروب ساز کمپنی کے اشتراک سے منعقد ہونے والے فاسٹ باولنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ہیمسٹرنگ کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکا ہوں میری باولنگ کی سپیڈ 145 سے 150 کلومیٹر کے درمیان ہے۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کر کے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں لیکن یہ اسی صورت ممکن ہے جب سلیکشن کمیٹی مجھ پر اعتماد کرئے گی۔ ایک سوال کے جواب میں محمد ارشاد کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سپورٹنگ وکٹیں ہونی چاہیے جس میں باولرز کو بھی مدد حاصل ہو۔ حالیہ ڈومسٹک سیزن میں یو بی ایل، لاہور ایگلز اور لاہور راوی کی نمائندگی کر چکا ہوں جس میں میری کارکردگی نمایاں رہی ہے انشااﷲ اگلے سیزن میں بھی اچھی تیاری کے ساتھ میدان میں اتروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ باولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کے شعبہ پر بھی توجہ دے رہا ہوں تاکہ ایک اچھا آل راونڈر بن سکوں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...