برازیلیا(آن لائن)برازیل کے وزیر قانون نے کنفیڈریشن کپ اور فٹبال ورلڈ کپ کے میچوں کے دوران تماشائیوں کی طرف سے آلات موسیقی کے ساتھ گراﺅنڈ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ وزیر قانون جوزایڈورڈو کارڈوزو نے کہا کہ بڑے ایونٹس کے سیکرٹریٹ نے عوام کی حفاظت کے نقطہ نظر سے آلات موسیقی کو گراﺅنڈ میں لانے کے فیصلے کی ممانعت کا فیصلہ کیا۔