پی آئی اے کی عمرہ پروازیں خسارے میں، ویزوں میں خاصی حد تک کمی ہو گئی

لاہور (امریز خان/ دی نیشن رپورٹ) پی آئی اے کی عمرہ فلائٹس بعض وجوہات کی بنا پر اپنی استعداد سے کم سیٹوں کے ساتھ جا رہی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق مسافروں کی عدم دستیابی کی بنا پر کوئی اضافی پروازیں شامل نہیں کی گئیں۔ ان ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ان دنوں میں صرف لاہور سے 10 سے 12 اضافی پروازیں جاتی تھیں۔ ایک ٹریول ایجنٹ نے بتایا کہ آئندہ رمضان المبارک کے لئے سعودی عرب نے عمرہ کے ویزوں میں کمی کر کے 25 ہزار کر دی ہے۔ گزشتہ سال یہ تعداد ایک لاکھ 25 ہزار تھی۔ دوسری وجہ پاسپورٹس کی عدم دستیابی ہے۔ تیسرے ٹریول ایجنٹس نے عمرہ ویزا کیلئے ریٹ بڑھا دیئے۔ یہ پہلے 25 ہزار روپے تھے جو اب 30 ہزار روپے ہیں۔ ایسی صورتحال میں پی آئی اے کی پروازیں خسارہ میں ہیں۔ پی آئی اے کے ایک افسر نے کہا کہ مسلم لیگی حکومت کو یہ معاملہ سعودی عرب کے سامنے اٹھانا چاہئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...