لاہور (نوائے وقت نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہوں۔ علاج کیلئے بیرون ملک نہیں جا¶ں گا۔ سوشل ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چند دن آرام کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کروں گا۔عمران خان جون کے تیسرے ہفتے سے سیاسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں جس کے بعد تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جون کے تیسرے ہفتے سے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیں گے جبکہ اس حوالے سے تحریک انصاف کے ترجمان شفقت محمود نے بھی عمران خان کی جلد صحت یابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بہت جلد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز شروع کر دیں گے۔