لاہور(سپورٹس رپورٹر) حکومت کی جانب سے بنائی جانے والی عبوری کمیٹی نے 32 ویں نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کو گیمز کا چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی جبکہ رانا مجاہد کو آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں عبوری کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں کھیلوں کی 24 میں سے 22 تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کرنل (ر) ظفر احمد کو ڈائریکٹر جنرل گیمز سیکرٹریٹ مقرر کیا گیا۔ اجلاس میں کھیلوں کی تنظیموں کے سیکرٹریز کا اجلاس 6 جون کو طلب کر لیا گیا جس میں کھلاڑیوں کی تعداد اور کھیلوں کے وینوز کو حتمی شکل دی جائے گی۔