لاہور(آئی این پی) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے میں کسی اور ملک میں شہریت کی خواہش مند نہیں ہوں‘ کچھ لوگوں کا کام ہی مجھے بدنام کرنا ہے جو ہر وقت میری بدنامی کیلئے کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈ لیتے ہیں مگر میں ایسے لوگوں سے خوفزدہ ہونیوالی نہیں۔ میں آج جو کچھ بھی ہوں یہ پاکستان کی بدولت ہے اور اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ میں پاکستان چھوڑ کر کسی اور ملک کی شہریت لے رہی ہوں تو یہ بات کسی صورت درست نہیں بلکہ میرے خلاف ہونیوالے جھوٹے پراپیگنڈے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میری جند جان ہے اسے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔