اسلام آباد(آئی این پی ) ایران کی انرجی کمپنی نے پاکستان کو توانائی بحران فوری حل کرنے کی پیشکش کر دی، پاکستان کے لیے کم قیمت چھوٹے اور بڑے بجلی گھر تیار کئے جائیں گے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران پاور مینجمنٹ کمپنی مپنا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو 7 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی سستے داموں فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ ایران پاور مینجمنٹ کمپنی مپنا کے سربراہ حسین باقری نے کہا ہے کہ دنیا کی چھٹی بڑی توانائی کی کمپنی چند ماہ میں پاکستان میں بجلی کا بحران حل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی معیار کے چھوٹے اور بڑے بجلی گھر بنا کر دے سکتے ہیں جن کی قیمت سب سے کم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی پاکستان میں تیل و گیس، ونڈ پاور اور ریلوے کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری چاہتی ہے۔
”چند ماہ میں پاکستان کا بجلی بحران ختم کر سکتے ہیں“ ایرانی کمپنی کی پیشکش
Jun 03, 2013