حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سات مرکزی رہنماﺅں نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینئر وائس چیئرمین حیدر شاہانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہوت خان سمیت سات عہدیدار مستعفی ہوئے۔ اس حوالے سے حیدر شاہانی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے مرکزی 9 عہدیداروں میں سے 7 نے استعفیٰ دیدیا۔ انتخابات میں چیئرمین کا رویہ غیر سنجیدہ تھا جس کے باعث شکست ہوئی۔ اجلاس میں ہم سے رائے لی جاتی تھی لیکن فیصلے ذاتی طور پر کئے جاتے تھے۔ 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جو آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔