مری(آئی این پی + این این آئی) نواز شریف سے جب پریس کانفرنس کے دوران پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل (6) کے تحت کارروائی اور ان کی گرفتاری کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج اپنے گھر میں قید ہیں تو میں بھی یہیں مری میں سرونٹ کوارٹر میں قید رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آمریت نے قوم کو بڑے زخم دئیے اور ملک کو تباہ و برباد کیا۔ جمہوریت کی یہ خوبصورتی ہے کہ وہ سب کو جمع کرتی ہے اور آج ہم سب ایک جگہ جمع ہیں۔