گجرات ( نامہ نگار) مسلم لےگ (ن) کے رہنما و ممتاز بزنس مےن اورنگ زےب بٹ نے سانحہ گجرات مےں جاں بحق ہونےوالے بچوں کے لواحقےن سے فرداً فرداً انکے گھروں پر ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی اور گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کےلئے صبر جمےل کی دعا کی۔ اس موقع پر اورنگ زےب بٹ نے سانحہ مےں جاں بحق ہونےوالے بچوں کے نام پر علاقے مےں 60 لاکھ روپے کی لاگت سے pp110 مےں مسجد شہداءبنانے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بچوں کے نام سے مسجد منسوب کی جائےگی۔ والدےن کو جب بھی ہماری ضرورت محسوس ہو وہ ہمےں اپنے ساتھ پائےں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سانحہ گجرات کے ذمہ داران کا تعےن کرکے انہےں کڑی سے کڑی سزا سے دوچار کرے ۔ فاتحہ خوانی کے موقع پر رضوان اسلم بٹ، مےر انجم دےگر ہمراہ تھے۔
حکومت سانحہ گجرات کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کڑی سزا دے: اورنگزیب بٹ
Jun 03, 2013