لاہور (پ ر) کشف مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL) نے آج FINCA Microfinance Coopratief U.A (Netherlands) کی طرف سے 824.7 ملین روپے کے ایکویٹی انجیکشن کا اعلان کیا۔ اس ٹرانزیکشن کے ساتھ FINCA کشف مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کا سب سے بڑا شیئر ہولڈر بن گیا ہے جس کے پاس 82.8 فیصد شیئرز ہیں۔ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایم مدثر عاقل، چیف ایگزیکٹو آفیسر KMBL نے اس ٹرانزیکشن کو FINCA کی بین الاقوامی پہنچ اور KMBL کی مقامی جانکاری کا بہترین امتزاج قرار دیا۔