پاکستانی برآمد کنندگان 50 افریقی ممالک تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں: ضیغم الدین

اسلام آباد (اے پی پی) جنوبی افریقہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ضیغم الدین اعظم نے کہا ہے کہ چاول کے پاکستانی برآمدکنندگان جنوبی افریقہ کو بطور گیٹ وے استعمال کرکے 50 سے زائد افریقی ممالک کی منڈیوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اس وقت جنوبی افریقہ کی درآمدی منڈی کا حجم 400 ارب ڈالر ہے۔ ملکی برآمدات میں اضافہ کے لئے مارکیٹنگ کی بہتر حکمت عملی سے بڑی درآمدی منڈی سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی دوطرفہ تجارتی حجم 482 ملین ڈالر سے بڑھ کر 713 ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے جبکہ ملکی برآمدات میں 62ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاول برآمد کرنے والے برآمد کنندگان کو چاہئے کہ وہ جنوبی افریقہ کو بطور گیٹ وے استعمال کریں جس سے انہیں 50سے زائد افریقی ممالک کی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...