ملک کو پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے خودانحصاری کی پالیسی اختیار کی جائے:علامہ ریاض حسےن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ ریاض شاہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اسلام آباد میں اسلام لائیں تاکہ ملک سے بے برکتی کا خاتمہ ہو، پاکستان کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے خودانحصاری کی پالیسی اختیار کی جائے، امریکہ پاکستان کو مفلوج اور محتاج رکھنا چاہتا ہے، طالبان ڈرون حملوں کا بدلہ بے گناہ لوگوں سے نہ لیں، حکومت اور اپوزیشن کے اتحاد سے ڈرون حملے رک سکتے ہیں۔ ملک میں لاقانونیت کا کلچر پھیل چکا ہے۔ نئی حکومت کو قانون شکنوں کے خلاف فولادی ہدف کے ساتھ ایکشن لینا ہو گا۔ بدامنی کے عفریت کا سر نہ کچلا گیا تو معاشرہ انارکی کی نذر ہو سکتا ہے۔ ملک میں امن کی اشد ضرورت ہے۔ معاشرے کی روح کو بچانے کے لیے اخلاقی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ دامن ِ رسول سے وابستگی ہی دنیا کو نفرت اور تعصب سے نجات دلا سکتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن