مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی فوج کو فراہم کردہ بجٹ میں کمی کے نتیجے میں فضائیہ، بری اور نیول فوج کی اہم جنگی فوجی مشقوں کو معطل کردیا گیا۔ اسرائیلی عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران فوج کو دیا گیا بجٹ جنگی مشقوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے۔