لاہور(آئی این پی) نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ حکومت موقع دے تو ملک کو ہمیشہ کیلئے بجلی کے بحران سے نجات دلا سکتا ہوں۔ سائنس و ٹیکنالوجی اور سول ایڈمنسٹریشن کے شعبوں میں ملک کی بلامعاوضہ خدمت دینے کیلئے تیار ہوں ‘غیر وں کی غلامی ‘کر پشن اور لوٹ مار سے نجات سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔پاکستان، بھارت کے در میان تعلقات کی بہتری کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضرور ی ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا میں نے ہمیشہ ملک اور قوم کی تر قی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور اب بھی چاہتاہوں کہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے جس کیلئے میں ہر وقت کام کیلئے تیارہوں۔