اسلام آباد (ثناء نیوز) تحریک انصاف کی ترجمان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما صدیق الفاروق کے بیان کو حقائق کے منافی اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے شوکت خانم میموریل ہسپتال کی رقوم کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے کے خلاف زیرسماعت درخواستوں کی جلد شنوائی کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔