عالمی تجارتی نمائش جی ٹیکس ٹیکنالوجی ویک میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

 اسلام آباد (آئی این پی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی  نے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے پانچ روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش جی ٹیکس ٹیکنالوجی ویک میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 13 جون 2014تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ نمائش کا انعقاد 12 تا 16 اکتوبر 2014کو ہو گا جس میں بینکنگ، فنانس، بزنس انٹیلی جنس، سی آر ایم، ہارڈویئر اینڈ سافٹ ویئرز، آٹو میشن، پرنٹنگ، سیکورٹی، سمارٹ کارڈ، سافٹ ویئرز وغیرہ کے کاروبار سے وابستہ ادارے شرکت کے ذریعے اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں گے۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے حوالہ سے دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن