اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے مئی تک افراطِ زر کی اوسط شرح 8.6 فیصد رہی۔ گزشتہ ایک سال کے دوران آلو کی قیمت 175 فیصد بڑھ گئی۔ اس دوران دال مونگ میں 35 فیصد، زندہ مرغی 20، دال مسور 19 اور گندم کی مصنوعات میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔ دودھ کی قیمت میں 14 فیصد، پوسٹل سروسز 23 اور تعلیم 16 فیصد مہنگی ہوگئی۔ بجلی اور ڈاکٹروں کی فیس میں 16 فیصد، گارمنٹس کی قیمتوں میں بھی 16 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ماہ کے دوران ٹماٹر کی قیمت آدھی رہ گئی۔ پیاز 10 فیصد، گندم 9، آٹا 6 اور انڈے 8 فیصد سستے ہوئے، مالی سال کے اختتام پر مہنگائی کی شرح سنگل ہندسے میں رہنے کی توقع ہے۔
ایک سال میں آلو، دال مونگ، مسور، زندہ مرغی اور گندم مصنوعات مہنگی
Jun 03, 2014