اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے بینکاری نظام سے بجٹ سپورٹ اور اجناس کی خریداری کیلئے گزشتہ سال کے مقابلے میں جولائی تا نو مئی 2013-14میں کم قرضہ لیا اقتصادی جائزہ رپورٹ 2013-14کے مطابق حکومت نے بینکاری نظام سے بجٹ سپورٹ اور اجناس کی خریداری کیلئے گزشتہ سال کے مقابلے میں جولائی تا نو مئی 2013-14میں کم قرضہ لیا جو کہ 199.6ارب روپے تھا جبکہ اسی مدت کے دور ان گزشتہ برس 992.9ارب روپے قرضہ لیاگیا تھا حکومت نے مرکزی بینک کو 10.5ارب روپے واپس کئے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دور ان 416.8ارب روپے قرضہ لیا تھا دوسری جانب حکومت نے فہرستی بینکوں سے جولائی تا نو مئی 2013-14کے دور ان 275.2ارب روپے قرضہ لیا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دور ان یہ قرض 659ارب روپے تھا جولائی تا نو مئی 2013-14کے دور ان نجی اداروں کو 296.4ارب روپے قرض دیا گیا جبکہ گزستہ سال اسی مدت میں اس میں 92.5ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا اسی طرح 8.8فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال یہ اضافہ 2.7فیصد تھا ۔