لاہور(سٹاف رپورٹر)و زارت ریلوے کی غفلت و لاپرواہی کیوجہ سے ریلوے اسٹیشنوں کو محفوظ بنانے اور چور دروازے بند کرنے کے حوالے سے سمری کئی ماہ بعد بھی فیصلہ نہیں کیا جاسکا سمری ریلوے پولیس کی طرف سے وزارت ریلوے کو بھجوائی گئی تھی سمری کی منظوری نہ ہونے سے ریلوے اسٹیشن سیکورٹی رسک بنے ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت چور راستوں کے ذریعے دہشت گردی کا بڑا واقع رونما ہو سکتا ہے۔
ریلوے سٹیشنوں کے چور دروازے بند کرنے کی سمری کئی ماہ سے زیرالتوا، فیصلہ نہ ہو سکا
Jun 03, 2014