لاہور(خبر نگار)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) نے مالی سال 2013-14کی آخری سہ ماہی کے 17.715ارب روپے 4.6 ملین مستحقین کوجاری کر دیئے ہیں۔ موجودہ مالی سال میں بی آئی ایس پی نے تحصیل دفاتر کے ذریعے مستحقین تک رسائی حاصل کرنے کی حکمت عملی پر کام کرتے ہوئے نا صرف مقررہ ہدف کو حاصل کیا بلکہ ایک خاص حد تک ان مقررہ ا ہدا ف سے تجاوز بھی کیا۔اپریل۔جون 2014کی موجودہ سہ ماہی کی ادائیگی جاری کی جا چکی ہے جو3600روپے فی کس کے حساب سے 17.715ارب روپے بنتی ہے۔ تیسری سہ ماہی کے دوران، 4.38ملین مستحقین کوسہ ماہی کی بنیاد پر اقساط جاری کی گئیں اور چوتھی سہ ماہی میں بییظیر ڈیبٹ کارڈ کے اجراء کے ذریعے 2لاکھ سے زائد مستحقین پروگرام میں شامل ہونے کے بعدمستحقین کے تعداد تقریبا4.6ملین ہوگئی ہے۔ اس ادائیگی کے جاری کئے جانے کے تناظرمیں بی آئی ایس پی کو اس حقیت کابھی احساس ہے کہ کئی مشکوک عناصربی آئی ایس پی کے مستحق اور غیر مستحق افراد کے ساتھ رقم میں دھاندلی کر کے اس صورت حال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بی آئی ایس پی کے مستحقین کے ساتھ کسی قسم کی کوئی فیس منسلک نہیں ہے ۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: مستحقین کو 17ارب روپے سے زائد ادا کئے جائیں گے
Jun 03, 2014