کراچی(این این آئی) رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران ہیوی موٹر سائیکلوں کی درآمد میں تین سو چوہتر فیصد اضافہ ہوا۔گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے دس ماہ کے دوران ہیوی موٹر سائیکلوں کی درامدات میں تین سو چوہتر فیسد کا زبردست اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ استعمال شدہ پرانی گاڑیون کی درآمدات میں ساڑے تینتالیس فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال میں اسی عرصے کے دوران موٹر سائیکلون کی درامدات نو لاکھ اکہتر ہزار یونٹس تھی ، پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مالی سال دوہزار بارہ تیرہ میں موٹر سائیکلوں کی درآدمات میں نوے فیصد اضافہ ہوا تھا۔
ہیوی موٹر سائیکلوں کی درآمد میں 374فیصد اضافہ
Jun 03, 2014