ایل ٹی سی بسوں کی طرح نان سٹاپ سی این جی فراہم کی جائے: مجید غوری

Jun 03, 2014

لاہور( اپنے نامہ نگار سے )ایل ٹی سی کی بسوں کی طرح ہمیں بھی نان سٹاپ سی این جی فراہم کی جائے۔عوامی رکشہ یونین نے مطالبات کی منظوری تک  اپنے بچوں سمیت سخت گرمی میں بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری  نے ا یل ٹی سی کے افسران سے گذشتہ روز  ملاقات کی اور مطالبات کے حوالے سے مذاکرات کئے۔ ڈپٹی مینیجر انفورسمنٹ وحیدالرحمان نے مسائل کے حل کیلئے وقت مانگ لیا۔ عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجیدغوری نے ایل ٹی سی کے افسران سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائیندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے انہیں مشاورت کیلئے وقت ضرور دیا ہے۔لیکن ہم اپنے شیڈول کے مطابق 4جون سے سخت گرمی میں لبرٹی گول چکر پر روزانہ کی بنیاد پر احتجاج جاری رکھیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ فور سٹروک رکشہ سی این جی پر پاس ہے اس لئے یہ ایل پی جی پر نہیں چل سکتا۔عوامی رکشہ یونین کے سربراہ مجید غوری نے کہا کہ ہمیں سی این جی ایل ٹی سی کی بسوں کی طرح فراہم کی جائے تو میں گارنٹی دیتا ہوں کے شہر کے سب رکشوں سے ایل پی جی سلنڈر اتروا دوں گا۔ہم وزیر اعلیٰ سے بھی درخواست کرتے ہیںکہ پنجاب سے اسمبلی سے غریب رکشہ ڈرائیوروں کا چالان 200روپے کا کروائیں۔

مزیدخبریں