لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج نے گزشتہ روز سیف ندیم کاواساکی موٹرز لمیٹڈ اور فرسٹ حبیب بنک مضاربہ کو ڈی لسٹ کر دیا ہے ۔ایل ایس ای کے تر جمان کے مطابق سیف ندیم کاواساکی موٹرز لمیٹڈ 1982 سے لاہور سٹاک ایکسچینج سے لسٹڈ تھی۔ اس کمپنی کو لسٹنگ ریگولیشن نمبر 30 (ون) (بی) جس کے تحت اس کمپنی نے دو یا دو سال سے ذیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود کمپنی کا سالانہ اجلاس منعقد نہیں کیا۔ ریگولیشن نمبر 30۔(ون) (ڈی) جس کے تحت کمپنی عدالتی حکم کے تحت (لیکوڈیشن) میں جا چکی تھی۔