سٹاک مارکیٹوں میں محدود تیزی‘ کے ایس ای انڈیکس 29700 پوائنٹس کی سطح پر مستحکم

Jun 03, 2014

کراچی+لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹ) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کومحدود پیمانے پر تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس  29700پوائنٹس کی سطح مستحکم رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1ارب98کروڑ روپے سے زائدکی کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 18.27فیصدکم  جبکہ48.25 فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس52.16پوائنٹس اضافے سے 29789.85 پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 373 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 175 کمپنیوں حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 180 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوںکے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں1ارب 98 کروڑ53 لاکھ 11 ہزار 991 روپے کی کمی  ریکارڈ کی گئی  جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر کر 70 کھرب 40ارب 83 کروڑ 82لاکھ 58 ہزار 897 روپے ہوگئی۔ پیر کو کاروباری سرگرمیاں 27 کروڑ 3لاکھ  42 ہزار 500 شیئرز رہیں جو جمعہ کے مقابلے میں6کروڑ4لاکھ 72 ہزار 360 شیئرزکم ہیں۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس16.15پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5704.51 پربندہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 92کمپنیوں کا کاروبارہوا۔24کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 18کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ50کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میںکل 18لاکھ 54ہزار 100حصص کا کاروبار ہو ا ۔سب سے زیاد ہ اضافہ  ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت16.33روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت3.11روپے کم ہو گئی۔

مزیدخبریں