بونیر : بیوی‘ بیٹی ساس اور سسر کو قتل کر کے نعشیں جلا ڈالیں

Jun 03, 2014

بونیر (نیوز ایجنسیاں) سوات کے ضلع بونیر میں سفاک شخص نے بیوی کے  روٹھ کر میکے چلے جانے پر اپنی بیوی، بیٹی، ساس اور سسر کو قتل کرکے نعشیں ایک کمرے میں بند کرکے انکو جلا دیا۔ ملزم ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بونیر کے رہائشی ممتاز کی بیوی ناراض ہو کر اپنے والدین کے پاس پلواڑی آ گئی، جہاں گزشتہ روز ملزم ممتاز نے ساتھیوں سے مل کر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر کے اپنی بیوی، بیٹی، ساس اور سسر کو قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد ملزم نے گھر کو آگ لگا دی جس سے گھر جل کر راکھ اور نعشیں شدید جھلس گئیں۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ چوہرے قتل کی خوفناک واردات سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزیدخبریں