لاہور (خبر نگار) لاہور شہر کی مختلف مارکیٹوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداران کا ایک خصوصی اجلاس نادر ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ناصر سعید، عتیق الرحمن، اعجاز قریشی اور دیگر تاجران اور تمام ٹائونزکے ایڈمنسٹریٹرز موجود تھے۔ تاجروں کے وفد کی قیادت ناصر سعید نے کی اور ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو لاہور شہر کے تا جروں کو درپیش تجاوزات، پارکنگ اور ٹوٹے روڈز کے متعلق بتایا۔ ڈی سی او لاہور نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں اور ان کے جائز مسائل کو حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اوّلین ذمہ داری ہے اور تمام ایڈمنسٹریٹرز تاجروں کے مسائل کو فوری طور پر حل کریں۔ تجاوزات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لاہور نے کہا کہ تاجران انسدادِ تجاوزات مہم کا حصہ بنیں اور اپنے اردگرد اور دکانوں کے آگے تجاوزات کو نہ ہونے دیں۔
مختلف مارکیٹوں کے عہدیداران کا اجلاس تاجروں کے مسائل پر غور
Jun 03, 2014