کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی زیرصدارت آج کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کراچی پہنچ کر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کیا تھا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سیاسی مصروفیات اور وفاقی بجٹ کے باعث اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اب 5جون کو کراچی کا دورہ کریں گے۔