بجٹ میں تاجروں اور عوام کو ریلیف دیا جائے: قومی تاجر اتحاد

Jun 03, 2014

لاہور (کامرس رپورٹر) قومی تاجر اتحاد کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ بجٹ میں تاجروں اور عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔ بجلی مہنگی نہیں ہونی چاہیے۔ اشیاء ضرورت سستی ہونی چاہیں۔ ڈالر کی کمی کا ریلیف عوام کو ملنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر لاہور میاں اکبر رشید کی زیرصدارت اجلاس میں کیا۔ حافظ عابد علی  ملک خالد محمود اکبر بٹ، صدر پنجاب شیخ عمر حیات،  سہیل بٹ،رائو محمد اکرم،شیخ حبیب احمد، نائب صدر چودھری عظمت علی، نائب صدر میر مدثر، نائب صدر بلال بٹ، محبوب عالم بٹ، سید اطہر علی کاظمی اور دیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں