اسلام آباد (ثناء نیوز) حکومت نے گزشتہ سال کے بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کے متعدد وعدے کیے تاہم ان میں سے کئی پورے نہیں ہوسکے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز سرکار برسر اقتدار آئی تو چند دنوں میں ہی اسے اپنے پہلے بجٹ کی تشکیل کا کٹھن مرحلہ طے کرنا پڑا۔