پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نندی پور کی بازگشت

Jun 03, 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران نندی پور منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر دادوتحسین کی بازگشت سنائی دی۔ صدر مملکت سید ممنون حسین نے جب ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے نندی پور پاور پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کا ذکر کیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ پارلیمنٹرینز اور مہمان کچھ دیر تک تالیاں بجاتے رہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کاوش سے نندی پور پاور پراجیکٹ کے مردہ منصوبے میں دوبارہ جان ڈالی گئی اور اسے مدت تکمیل سے پہلے ہی سات ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں