لاکھوں کی وارداتیں، مختلف علاقوں سے 3کاریں، 11موٹر سائیکل چوری

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈیفنس اے میں چوروں نے شیخ زاہد کے گھر میںگھس کر18لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی ، پرائز بانڈ ، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان چوری کرلیا اور فرار ہو گئے۔ اہل علاقہ نے چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے، ڈاکوئوںنے  گن پوائنٹ پرٹائون شپ سی بلاک میں ہادی الرحمان کی فیملی سے6لاکھ روپے، فیصل ٹائون میں اسحاق اور اس کی فیملی سے 5لاکھ روپے، مصطفی آباد میں کار سوار جنید اور اس کی فیملی سے 2لاکھ 50ہزار روپے، ماڈل ٹائون میں جمیل اور اس کی فیملی سے 2لاکھ 60ہزار روپیکی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوںنے ساندہ میں طیب اور اس کے بھائی سے 3لاکھ 50ہزار روپے اور دو موبائل فون، جوہر ٹائون میں عمیر سے 1لاکھ 50ہزار ، موٹر سائیکل اور موبائل فون، باغبانپورہ میں قمر سے 75ہزار روپے، موٹر سائیکل اور موبائل فون ،نواں کوٹ میں اشرف سے 73ہزار ، موٹر سائیکل اور موبائل فون ،مناواں میں عفان سے 35ہزار روپے اور موبائل فون ، سبزہ زار میں زاہد سے 50ہزار روپے ، موٹر سائیکل اور موبائل فون ،ماڈل ٹائون میں امین سے 35ہزار روپے اور موبائل فون ، اقبال ٹائون میں رحمان سے 17ہزار روپے اور موبائل فون ،وحدت کالونی میں اظہر عباس سے 15ہزار روپے اور موبائل فون ،ہنجر وال میں رشید سے 18ہزار روپے اور موبائل فون ،مزنگ میں وحید کی دکان میں گھس کر 9ہزار روپے اور موبائل فون ،غازی آباد میں امین سے 10ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔باغبانپورہ کے علاقہ میں واقع بیکری میںڈاکوئوں نے گھس کر عملے اور گاہکوں کو تشدد کانشانہ بنا یا اور4لاکھ روپے کی نقدی وموبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔چوروںنے ستو کتلہ سے ڈاکٹر اسلم ،فیصل ٹائون سے لیاقت،شاہدرہ ٹائون سے آصف کی کاریں جبکہ نولکھا سے اشفاق ،گلشن راوی سے شعیب ،سبزہ زار سے معراج ،اچھرہ سے شہباز،ٹائون شپ سے راشد ، جنوبی چھائونی سے سلیم، داتا دربار سے مہتاب ،شاہدرہ سے خاور کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...