اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضیٰ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے سپریم کورٹ بار عدلیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ عدلیہ کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ آج جو حالات پیدا کیے جا رہے ہیں کل اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اے آر وائی پر عدلیہ مخالف پروگراموں کی مذمت کرتے ہیں کسی سابق یا موجودہ جج کی پگڑیاں اچھالنے کی اجازت نہیں دینگے۔