ترک سرمایہ کار پنجاب میں پیسہ لگائیں، ہر ممکن سہولت دیں گے: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کار ی کے لئے ساز گار ماحول پیدا کیا گیا ہے۔ حکومت کی سرماےہ کار دوست پالیسی کی بدولت صوبے میں متعدد غیر ملکی کمپنیاں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ ترکی کی کمپنیوں کے اشتراک سے لاہور میں صفائی کا جدید نظام متعارف کرایا گیا ہے اور اس نظام کا دائرہ کار صوبے کے دیگر بڑے شہروں تک بھی پھیلایا جا رہا ہے۔ ترک کمپنیوں کے اشتراک سے ہی صوبائی دارالحکومت میں میٹروبس کا عظیم الشان منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ راولپنڈی -اسلام آباد میٹروبس کے منصوبے پر بھی دن رات کام جاری ہے۔ فیصل آباد اور ملتان میں بھی میٹروبس منصوبے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ترک سرماےہ کار پنجاب میں سرماےہ کاری کریں انہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ترک سرماےہ کارکلر ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہبازشریف نے ترک سرماےہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے مابین گہرے تہذیبی، ثقافتی، تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام یکجان دو قالب ہیں۔ ترکی پاکستان کا ایسا مخلص دوست ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا، سیلاب ہو یا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت ترک حکومت، عوام اورقیادت ہمیشہ اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ ترکی نے جنوبی پنجاب میں جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال تعمیر کیا ہے جو ترک حکومت اور قیادت کا علاقے کے عوام کے لئے ایک انمول تحفہ ہے۔ طیب اردگان ہسپتال جلد آپریشنل ہوگا جس سے علاقے کے عوام کو جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ترکی کی متعدد کمپنیاں پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ میٹروبس کا منصوبہ پاک ترک دوستی کی ا علی مثال ہے۔ دونوں ممالک کی دوستی مضبوط معاشی تعلقات اور تجارتی تعاون میں بدل چکی ہے۔ ہر گزرنے والے لمحے کے ساتھ دونوں ممالک کی دوستی میں اضافہ ہورہا ہے۔ اگرچہ ترکی کی کمپنیاں پنجاب میں سرماےہ کاری کر رہی ہیں تاہم اگر ترک سرماےہ کارو ںکا گروپ کلر ہولڈنگ پنجاب میں سرماےہ کاری کرے تو انہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کریںگے۔ پنجاب حکومت کم لاگت ہاﺅسنگ سکیموں کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور ترک سرماےہ کار اس منصوبے میں تعاون فراہم کر سکتے ہیں۔ ترک سرماےہ کاروں کے وفد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم پنجاب حکومت کے ساتھ ای گورننس کے فروغ میں تعاون کریں گے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف کی زیرصدارت گذشتہ روز اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کےلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تمام متعلقہ ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس تندہی اور جانفشانی سے فرائض سر انجام دے۔ صوبے کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔ قیام امن کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے توانائی سیکٹرسے تعلق رکھنے والے بھارتی ماہرین کے وفد نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ توانائی کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا سفر طے نہیں ہو سکتا۔ حصول توانائی کے مختلف منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کر رہے ہیں۔ متبادل ذرائع سے توانائی کا حصول وقت کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں بائیوماس اور بائیوگیس سے توانائی حاصل کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ بائیوماس سے توانائی پیدا کرنے کیلئے صوبے میں ایک کروڑ ٹن زرعی ویسٹ موجود ہے۔ حکومت بائیوماس سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور اس ضمن میں غیرملکی ماہرین کی مہارت اور تجربات سے بھی فائدہ اٹھایا جائے گا۔ بھارتی ماہرین کے وفد نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں میں تعاون کریں گے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے سابق سیکرٹری صحت افتخار احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو کے والد کی وفات پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...