گورنر پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست وفاقی صوبائی حکومت، چودھری سرور سے جواب طلب

لاہور( اپنے نامہ نگار سے )لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب چودھری سرور کی تعیناتی کیخلاف درخواست میں ایک سال سے جواب داخل نہ کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت اور گورنر پنجاب سے دوبارہ سترہ جون تک جواب طلب کرلیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے گورنر پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت کی،د رخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے میرٹ سے ہٹ کر چودھری سرورکو گورنر پنجاب تعینات کیا ، گورنر پنجاب برطانوی شہریت رکھتے تھے مگر انہوں نے پاکستان آنے سے قبل شہریت چھوڑ دی تھی تاہم ان کے اہل خانہ نے ابھی تک برطانوی شہریت نہیں چھوڑی، انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ گورنر پنجاب کی تعلیمی اسناد بھی جعلی ہیں جس کی بنیاد پر وہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے۔

ای پیپر دی نیشن