لندن+دبئی (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے باؤلر سینانائیکے کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے کر ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ انگلینڈ کیخلاف جاری سیریز کے چوتھے میچ میں فیلڈ امپائر نے سینانائیکے کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا تھا۔ آئی سی سی نے کہا کہ سری لنکن باؤلرز کا 21 دن لگاتار باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کیا جائے گا جس کے بعد حتمی رپورٹ جاری کی جائیگی۔ رپورٹ آنے تک سینانائیکے کرکٹ کھیل سکتے ہیں تاہم رپورٹ ان کیخلاف آنے پر تاحیات پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔