لاپتہ افراد بازیابی، کمیشن نے مئی میں 36 کو بازیاب کرایا، 44 کیسز نمٹائے

اسلام آباد(این این آئی) لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے مئی کے دوران 36افراد کو بازیاب کراتے ہوئے 44کیسوں کو نمٹا دیا،کمیشن کے پاس زیر التوا  کیسوں کی تعداد1317 رہ گئی ہے۔ پیر کو کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران جسٹس (ر) جاوید اقبال اور سابق آئی جی پولیس محمد شریف ورک پر مشتمل دو رکنی کمیشن نے مبینہ طور پر زبردستی اٹھائے جانے والے فراد کے کیسوں کی سماعت کرتے ہوئے 8 افراد کے نام لاپتہ افراد کی فہرست سے خارج کرتے ہوئے ان کے کیس بند کر دئیے۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں سماعت کے دوران بازیاب کرائے گئے افراد میں محمد نواز، سید مطیع اللہ شاہ، دل نواز خان، محسن خان، طیب محمود، شیر ملک، سلیمان، محمد جاوید، نوابزادہ خان بادشاہ محسود، محمد ریاض، عبدالحمید، عمر خان، اسرار احمد، خان جمروز، عبد الولی، باچا سید، عبدالقیوم، عبد الرحمن، عبد الرحمن ندیم، نور حسن، خدا یار عرف اللہ یار، کرامت علی، عمر عدنان، طاہر حسن، محمد عامر، سلطان علی، محمد عالم خان، باچا زادہ، ادریس، نور شریف، باچا رواں، اصغر، نعیم اللہ، سمیع الرحمن، عبدالرحمن ولد شمشاد اور یوسف خان شامل ہیں۔ جن افرادکے کیس لاپتہ نہ ہونے کے باعث بندکئے گئے ان میں ناصر علی، محمد شفیع، علی اسجد، اسد ہمایوں، قاری نصر اللہ، منیر حسین، اختر علی جان اور مروت شاہ شامل ہیں، کمیشن لاپتہ افراد کی جلد بازیابی کے لئے کیسوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کررہا ہے۔ کمیشن نے تین سالوں کے دوران701 کیسوں کو نمٹاتے ہوئے567 افراد کو بازیاب کرایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...