سپریم کورٹ پشاور چرچ خودکش دھماکہ کیس کی سماعت کل کریگی

Jun 03, 2014

اسلام آباد(ثناء نیوز)سپریم کورٹ پشاور کی چرچ میں ہونے والے خودکش دھماکہ کیخلاف لئے گئے ازخود نوٹس کیس اور ملک بھر میں اقلیتوں کے تحفظ بارے مقدمات کی سماعت کل (بدھ کو) ہوگی ۔چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ، جسٹس اعجاز احمد چوہدری اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل عدالت عظمی کا تین رکنی بینچ از خود نوٹسز و دیگر متفرق درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں