فلسطین میں اتحادی حکومت قائم: اسرائیل کی غزہ پر بمباری‘ ایک شہید‘ 2 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی اے+اے ایف پی+آن لائن+این این آئی) غزہ پٹی اور مغربی اردن کے علاقے میں گزشتہ سات سال میں پہلی مرتبہ فلسطینیوں کی ایک متحدہ حکومت قائم ہو گئی ہے۔ نئی یونٹی گورنمنٹ کے ارکان سے راملہ میں فلسطینی صدر محمود عباس نے حلف لیا۔اس نئی فلسطینی حکومت کے قیام کا کافی عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ نئی متحدہ فلسطینی حکومت کے سربراہ وزیر اعظم رامی حمداللہ ہیں اور کابینہ کے 13 آزاد ارکان سے حلف صدر محمود عباس نے مغربی کنارے کے مرکزی شہر راملہ میں منعقدہ ایک تقریب میں لیا۔ان تمام وزراء کا تعلق مغربی اردن سے ہے جبکہ غزہ پٹی سے تعلق رکھنے والے چار وزراء اس لیے حلف نہ اٹھا سکے کہ اسرائیل نے انہیں اپنے علاقے سے گزر کر مغربی اردن جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔نئی فلسطینی حکومت میں وزیر خارجہ کا عہدہ دوبارہ ریاض المالکی کو دیا گیا ہے۔ گذشتہ روز جن فلسطینی وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، ان میں قیدیوں کے امور کا کوئی وزیر شامل نہیں تھا۔ ادھر اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ بی بی سی کے مطابق اسرائیل نے عالمی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ فلسطین میں قائم ہونے والی الفتح اور حماس کی اتحادی عبوری حکومت کو تسلیم کرنے میں جلدی نہ کریں۔ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا کہ پیر کے روز تشکیل پانے والی اتحادی کابینہ ’دہشت گردی کو مضبوط تر‘ کرے گی۔ فلسطینی قیادت نے اسرائیلی خدشات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کابینہ میں وزرا کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر چنا جائے گا۔ فلسطینی اتحادی حکومت حماس اور الفتح میں معاہدے کے تحت عمل میں آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...