لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے ن لیگ کی مرکزی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر حقائق نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف برادران نے انتخابی مہم کے دوران قوم سے 4بڑے وعدے کئے تھے جن میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ،لوٹی گئی دولت ملک میں واپس لانے ،معیشت کو پٹڑی پر چڑھانے ،سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے کے دعوے شامل تھے۔ لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے میں حکومت 100فی صد ناکام رہی۔ پہلے اور دوسرے مالی سال میں حکومت نے جتنے بھی معاشی اہداف مقرر کیے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہو سکا۔
حکومت دو سال کے دوران کوئی بھی انتخابی وعدہ پورا نہیں کر سکی:رحیق عباسی
Jun 03, 2015