دینہ+ قصور (نامہ نگاران) گھریلو پریشانیوں اور حالات سے تنگ ادھیڑ عمر شخص سمیت 2 افراد نے زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ کوہالی کے رہائشی 55 سالہ ارشد محمود نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر گھر سے باہر جا کر ویرانے میںگلے میں پھندا ڈال کر درخت کے ساتھ جھول کر خود کشی کر لی۔ قصور کے محلہ مستریاں چونیاں میں 18سالہ نوجوان اویس احمد کا اپنے اہل خانہ سے گھریلو تنازعہ چلا آرہا تھا۔ وقوعہ کے روز والدین نے اویس کی ڈانٹ ڈپٹ کی تو اس نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں اسے سول ہسپتال چونیاں لیجایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔
دینہ اور قصور میں گھریلو پریشانیوں اور جھگڑوں سے دلبرداشتہ دو افراد کی خودکشی
Jun 03, 2015