لطیف انصاری کے استعفیٰ سے خالی سینٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن 18 جون کو ہونگے پیپلز پارٹی کا شیری رحمن کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

کراچی (آئی این پی) الیکشن کمشن  نے سندھ میں سینٹ کی خالی والی نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لطیف انصاری کے مستعفی ہونے سے خالی ہونے والی نشست پر18 جون  کو سندھ اسمبلی میں پولنگ ہوگی اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی 6جون کو صوبائی الیکش کمیشن میں جمع کرائے جا سکے گی8جون کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی اور10تا12جون  اعتراضات پر فیصلہ ہوگا۔ سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے اس نشست کے ضمنی انتخاب پر پارٹی کی نائب صدر سابق وفاقی وزیر  اور امریکہ میں سابق سفیر شیری رحمن کو اس نشست کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اس بات کا قوی امکان  ہے کہ شیری رحمن بلا مقابلہ سنیٹر منتخب ہو جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن