کراچی: حساس ادارے کے مختلف علاقوں میں چھاپے،5بھارتی باشندے گرفتار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) حساس ادارے اور سپیشل برانچ پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 5 بھارتی شہری گرفتار کرلئے، ایس ایس پی سپیشل برانچ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں، گرفتار بھارتی شہری غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے چھاپے سٹی سٹیشن، یونیورسٹی روڈ، سندھ سیکرٹریٹ اور کورنگی میں مارے گئے گرفتار ملزموں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا ایک ایجنٹ بھی شامل ہے، ملزموں سے بھارتی پاسپورٹ موبائل فونز، پاکستانی شناختی کارڈ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا گرفتار خواتین کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے ہے، جو 2005 سے پاکستان میں مقیم ہیں ، نادرا سے رابطہ کر کے شناختی کارڈ چیک کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...