حکومت ٹیکس فارمز کو اردو میں چھاپنے کا اعلان کرے :مزمل صابری

Jun 03, 2015

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ بجٹ 2015-16میں تمام ٹیکس فارمز کو اردو زبان میں چھاپنے کا اعلان کرے اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے پیچیدہ ٹیکس فارمز کو آسان اور سہل بنائے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری ، سنیئر نائب صدر محمد شکیل منیراور نائب صدر محمد اشفاق حسین چٹھہ نے کہا کہ موجود ٹیکس فارم انگریزی زبان میں ہیں جو بہت پیچیدہ اور طویل ہیں۔

مزیدخبریں