مصطفی آباد ،اوباش نے 6 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد پانی کی ٹینکی میں پھینک دیا

Jun 03, 2015

لاہور(نامہ نگار+ نمائندگان) مصطفی آ باد کے علاقہ میں اوباش نوجوان نے 6 سالہ محلے دار بچے کو بدفعلی کا نشا نہ بنا نے کے بعد پا نی والی ٹینکی میں پھینک دیا اور فرار ہوگیا۔ بچے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرادیاگیا ہے ۔پولیس نے ملزم کو گر فتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ میاں میر نصرت کا لو نی کے ریڑھی بان محمد شریف کا 6سالہ بیٹانادم گلی میں کھیل رہا تھا کہ محلے کے اوباش نوجوان عظیم اسے ورغلا کر قریبی قبر ستان میں لے گیا اور اسے بدفعلی کا نشا نہ بنا ڈالاجس کے بعد ملزم نے بچے کو  بے ہو شی کی حالت میں پا نی والی ٹینکی میں پھینک دیا اور فرار ہو گیا ۔تھوڑی دیر بعد بچے نے ہوش میں آنے  کے شور مچانا شروع کردیا جس پر اہل علاقہ جمع ہو گئے۔ پو لیس بھی موقع پر پہنچ گئی اوربچے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرایا اور ملزم کو گر فتار کر کے حولات میں بند کر دیا ہے۔دوسری طرف دیگر شہروں میں میں دو شادی شدہ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پاکپتن میں دربار پیر سلطان کی رہائشی پروین اختر کو جو اپنے خاوند کے ہمراہ دربار بابا فریدؒ سے رات کو گھر جا رہی تھی کہ ربنواز وغیرہ 4 افراد نے شراب کے نشہ میں اسلحہ کے زور پر اپنے گھر لے جا کر زیادتی کا نشاہ بنا ڈالا۔ اوکاڑہ چک نمبر54 ٹو ایل 27 والا روڈ کے رانا صابر کی بیوی صائمہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ ملزم سجاد عرف بھولی اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ گھر میں داخل ہو گیا اور زبردستی اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

مزیدخبریں