شہباز شریف کا صحت عامہ کی بہتری کیلئے ویژن قابل تعریف ہے: بنگلہ دیشی وفد

 لاہور(خصوصی رپورٹر ) بنگلہ دیش کے پرائمری ہیلتھ کئیر کے معروف ڈاکٹر ظفراللہ چودھری اور ان کے وفد نے وزیراعلیٰ  شہباز شریف کی جانب سے صحت عامہ کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف ایک عزم اور لگن کے ساتھ شعبہ صحت کی بہتری کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ بلاشبہ وزیراعلیٰ پنجاب کا صحت عامہ کی بہتری کے حوالے سے ویژن قابل تعریف ہے اور صحت عامہ کی بہتری اور عوام کی معیاری طبی سہولتوں تک رسائی کے حوالے سے صوبے میں موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...